ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : رگھو پتی بھٹ نے چھوڑا نیا شوشہ ۔ کہا: حجاب کا معاملہ صاف ہوجائے تو باقی سب مسائل حل ہو سکتے ہیں  

اڈپی : رگھو پتی بھٹ نے چھوڑا نیا شوشہ ۔ کہا: حجاب کا معاملہ صاف ہوجائے تو باقی سب مسائل حل ہو سکتے ہیں  

Sun, 03 Apr 2022 13:52:16    S.O. News Service

اڈپی، 3؍ اپریل (ایس او نیوز) ریاست میں ہندووں کی طرف سے حجاب ، مندروں کے پاس کاروبار اور حلال گوشت کے تعلق سے جو تازہ مسائل کھڑے کیے جا رہے ہیں اس پر تبصرہ کرتے ہوئے اڈپی کے ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ نے ایک نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسلمان حجاب مسئلہ ختم کردیں تو باقی مسائل بھی اپنے آپ ختم ہوسکتے ہیں ۔
    
اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھٹ نے کہا کہ اڈپی سرکاری پی یو کالج کی 6 طالبات کو بار بار سمجھانے کے باوجود انہوں نے بات نہیں مانی۔  پھر اس کے بعد مسلمانوں نے جس طرح کارویہ اپنایا اور بند وغیرہ جو منایا وہی ان مسائل کا اصل سبب ہے ۔ ہائی کورٹ کی تین رکنی بینچ کی طرف سے فیصلہ آنے کے بعد بھٹ نے غلط بیانی کرتے ہوئے کہا کہ  بھٹکل میں ہندووں کی دکانیں زبردستی بند کروائی گئی تھیں  اوران سب حالات کی وجہ سے ہندووں کے جذبات بھڑک گئے ۔ ہندووں نے کاروبار اور حلال وغیرہ پر بحث شروع کردی ۔ 2002 کے ہندو مذہبی مقامات سے متعلق قانون پر عمل در آمد کے لئے اصرار کرنا شروع کیا ۔ 
    
رگھو پتی بھٹ نے کہا کہ دونوں فرقوں کو ایک ساتھ بھائی چارگی کے ساتھ جینا چاہیے مگر مسلمانوں کو سب سے پہلے حجاب کا مسئلہ صاف کردینا چاہیے۔  اب ہم 21 ویں صدری میں جی رہے ہیں ۔ لیکن ان کی طرف سے اب بھی ہمارے لئے مذہب ہی سب سے اہم ہے ، جیسی بات کہی جارہی ہے ۔ 
    
جب سبریملا مندر سے متعلق عدالت کے فیصلے کے خلاف ہندو تنظیموں کے احتجاج اور اختلاف کی طرف اشارہ کیا گیا تو رگھوپتی بھٹ نے کہا کہ حجاب اور مندر کے مسئلہ کو ایک دوسرے سے جوڑا نہ جائے ۔ مندر کے مذہبی معاملہ اور کالج کے یونیفارم کو جوڑنا درست نہیں ہے ۔ ریاستی ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سبریملا سے جوڑنا صحیح نہیں ہے ۔ مسجد ، چرچ اور مندر کے رسم و رواج وغیرہ کے خلاف فیصلہ آنے پر اس کی مخالفت کی جاسکتی ہے ۔ عوامی ادارہ کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنا درست نہیں ہے ۔


Share: